کراچی ٬چیف سیکریٹری سندھ کا محکمہ زراعت اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے مرحوم ملازمین کے کوٹہ پر انکے بچوں کو ملازمتوں کی فراہمی کیلئے فوری کارروائی کا حکم

جمعرات 13 اکتوبر 2016 23:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن نے جمعرات کووزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی حسب ہدایت اعلیٰ سطحی اجلاس میں محکمہ زراعت اور ایکسائز ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کے مرحوم ملازمین کے کوٹہ پر ان کے بچوں کو ملازمتوں کی فراہمی کیلئے فوری کارروائی کے احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

اجلا س میں سیکریٹری سروسز ساجد جمال ابڑو ٬سیکریٹری قانون پر کاش لال٬ سیکریٹری ایکسائز منصور عباس رضوی ٬سیکریٹری زراعت سعید احمد منگیجو اور سیکریٹری امپلی مینٹیشن اینڈ کو آرڈی نیشن نیاز عباسی نے شرکت کی۔

اجلاس میں تمام کیسز کا جائز ہ لیا گیا اور وزیر اعلیٰ سندھ کی منظوری کے مطابق محکمہ زراعت کے 36اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے 19مرحوم ملازمین کے بچوں کو ملازمتوں کی فراہمی کیلئے فوری اقدامات کا فیصلہ کیا۔چیف سیکریٹری سندھ نے سیکریٹری سروسز اور سیکریٹری امپلی مینٹیشن اینڈ کوآرڈی نیشن کو ذمہ داری تفویض کی کہ وہ متعلقہ سیکریٹریز سے روابط کو فروغ دیکر ڈسیز ڈ کوڈ پر بلا تاخیر ملازمتوں کے قواعد وضوابط اور حکومتی پالیسی کے مطابق فراہمی یقینی بنائیں۔#

متعلقہ عنوان :