سیکریٹری اطلاعات سندھ اعجاز میمن کا زاہد ملک مرحوم کے والد سے اظہار ِ تعزیت

جمعرات 13 اکتوبر 2016 23:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) سیکریٹری محکمہ اطلاعات حکومت سندھ اعجاز میمن ٬ڈائریکٹر پریس انفارمیشن زینت جہاں اور ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اینڈ اکاؤنٹس امداد کیریو ے گزشتہ روز انتقال کرجانے والے معروف سینئر صحافی زاہد ملک کے گھر گئے اور ان کے صاحبزادے فیصل زاہد ملک سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار ِ تعزیت کیا اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سیکریٹری اطلاعات اعجاز میمن نے کہا کہ زاہد ملک ایک کہنہ مشق صحافی تھے جن کی صحافت کیلئے دی جانے والی خدمات کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی اور وہ اپنے کاموں کی وجہ سے ہمیشہ عوام کے دلوں میں زندہ رہیں گے علاوہ ازیں سیکریٹری محکمہ اطلاعات اعجاز میمن٬ ڈائریکٹر زینت جہاں نے مرحوم کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی اور لواحقین کیلئے صبر ِجمیل کی دعا کی۔

#

متعلقہ عنوان :