مہاجروںاورایم کیوایم کی تقسیم درتقسیم نہیںہونے دینگے٬خواجہ اظہار الحسن

پارٹی کارکنان کی پراپرٹی ہے٬ کوئی نہیںچھین سکتا٬ ہمارے بچے بھی اس کا حصہ ہیں٬ تحریک کو ڈوبنے نہیںدینگے٬ رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان

جمعرات 13 اکتوبر 2016 23:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن خواجہ اظہارالحسن نے کہاہے کہ ہم مہاجروںاورایم کیوایم کی تقسیم درتقسیم نہیںہونے دینگے٬ایم کیوایم کارکنان کی پراپرٹی ہے اسے کوئی نہیںچھین سکتاہمارے بچے بھی ایم کیوایم کا حصہ ہیںہم تحریک کوڈوبنے نہیںدینگے بلکہ اسے پیروںپرکھڑاکرینگے۔

انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان16 اکتوبر کو شاندار لیبر ورکرزاجلاس منعقدکریں گی۔ یہ بات انہوںنے ایم کیوایم پاکستان کے عارضی مرکزپیرالٰہی بخش کالونی میں منعقدہ لیبر ڈویژن کے عہدیداران کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میںلیبرڈویژن سے تعلق رکھنے والے مختلف سرکاری ونیم سرکاری اداروںکے عہدیداران٬کارکنان اورسی بی اے یونین عہدیداران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پررابطہ کمیٹی کے ارکان سیدفیصل سبزواری٬زاہدمنصوری اور لیبر ڈویژن کے ذمہ داران نے بھی موجودتھے۔ خواجہ اظہارالحسن نے کہاکہ ایم کیو ایم کے کارکنان اپنے رویئے اور نظم وضبط پرتوجہ دیںاورتحریک کے بنیادی فلسفے کے مطابق اپناحصہ ڈالیں۔ ایم کیوایم میں فیورٹ ازم اورخوشامدکاسلسلہ اب بندکیاجائے گاماضی میںہونے والی غلطیوںکاازالہ کیاجائیگا۔

انہوں نے کہاکہ جلد 100 روزہ عوامی خدمت مہم شروع کی جارہی ہے جس میںتمام سوک ادارے ملکرشہرکی صفائی٬ سڑکوںسمیت تمام امورانجام دینگے۔ کارکنان اور شہری بھی اس 100روزہ مہم میںحصہ لینگے۔ انہوںنے کہاکہ ایم کیوایم کوختم کرنے کی سازش ہورہی ہے ہم نے 22اگست کے بعدبھی اس سازش کوناکام بنایاتھااوراب بھی بنائینگے۔رابطہ کمیٹی نے رکن فیصل سبزواری نے کہاکہ فیس بک اورٹوئٹرسے انقلاب نہیںآتے ورنہ عمران خان وزیراعظم ہوتے۔

انقلاب جدوجہد٬اتحاداورمشن پرعمل سے آتاہے٬ ایم کیو ایم پاکستان نظریہ عملیت پسندی اورحقیقت پسندی پرکاربندہے اسے اصل شکل میںلاکر حقوق کے حصول کیلئے عملی جدو جہد کے کارفرماہیں۔جلدہم سب اتحادسے ایم کیو ایم پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگی۔فیصل سبزواری نے کہاکہ ہم اپنی قوم کو مایوس نہیںکرینگے ٬استعفیٰ کوئی مسئلہ نہیںظلم بندنہ ہوااورایم کیوایم کوختم کرنے کاعمل جاری رہاتوانتہائی فیصلے پر غور کرینگے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ کوئی کچھ بھی کرے ہم ایم کیوایم کوتقسیم نہیںہونے دینگے خواہشات کرنے والے مایوس ہونگے٬ 22 اگست کوگرفتارہونے والی بہنوںکے جسمانی ریمانڈ کی تکلیف محسوس ہوتی ہے ایم کیوایم شہداء٬ اسیروں اور وفادار کارکنوںکی پارٹی ہے قائم ودائم رہینگی۔ڈاکٹرمحمد فاروق ستارنے حق پرستوں کیلئے بھرپورکردار ادا کیا ہے اس لئے آج انہیںعزت سے مخالفین بھی پکاررہے ہیںانشاء اللہ مہاجروںکے مسائل حل بھی ہونگے اورایم کیوایم کے بنیادی فلسفہ پربھی عمل ہوگا۔#