راولپنڈی ٹریفک پولیس نے محرم الحرام کے دوران عوام کو ٹریفک سمیت آن گرائونڈ بہترین فرائض سرانجام دیئے٬ تاجر برادری

جمعرات 13 اکتوبر 2016 23:02

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) راولپنڈی ٹریفک پولیس نے محرم الحرام اور یوم عاشور کے موقعہ پر ماتمی جلوسوں کو ٹریفک سیکیورٹی کے پیش نظر اور عوام الناس کو ٹریفک سمیت آن گرائونڈ دیگر سروسز کی فراہمی کے حوالے سے نہایت ہی بہترین فرائض سرانجام دیئے ٬ ہم قائم مقام چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد اور وارڈن فورس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس حوالے سے راولپنڈی کی تاجر برادری سمیت سیاسی ٬ سماجی ٬ عوامی٬ مذہبی حلقوں٬صحافی برادری اور عام شہریوں نے محرم الحرام اور یوم عاشور کے دوران راولپنڈی ٹریفک پولیس کی طرف سے احسن طریقے سے فرائض کی ادائیگی کے کردار کو سراہا اور زبردست خراج تحسین پیش کیا ا انہوں نے کہا کہ قائم مقام چیف ٹریفک آفیسر یوسف علی شاہداور ٹریفک کے دیگر افسران اہلکاروں نے یوم عاشور کے موقعہ پر ٹریفک کے منظم انتظامات اور اقدامات کرتے ہوئے ماتمی جلوسوں اور شہریوں کو بہترین طریقے سے ٹریفک سہولیات فراہم کیں ہم سب ان اقدامات پر راولپنڈی ٹریفک پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :