پرتگال کے سابق صدر اینٹونیو گٹریز اقوام متحدہ کے 9ویں سیکرٹری جنرل منتخب٬جنوری 2017 میں عہدہ سنبھالیں گی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:58

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) پرتگال کے سابق صدر اینٹونیو گٹریز اقوام متحدہ کے نئے سیکریٹری جنرل منتخب ہو گئے٬ وہ اقوام متحدہ کے نویں سیکریٹری جنرل ہوں گے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 193 اراکین نے سابق پرتگالی صدر اینٹونیو گوٹریز کو اگلے 5 سالوں کیلئے اقوام متحدہ کانیا سیکریٹری جنرل منتخب کر لیا۔ اینٹونیو گوٹریز جنوری 2017 میں بان کی مون کی جگہ عہدہ سنبھالیں گے۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون لگاتار دو مرتبہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :