پاکستان مسلم لیگ (ن )کے پارٹی الیکشن 18 اکتوبر کو ہوں گے

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے پارٹی الیکشن 18 اکتوبر کو ہوں گے جمعرات کوپاکستان مسلم لیگ ن کے پارٹی الیکشن کمیشن کا اجلاس چوہدری جعفر اقبال کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں چیئرمین الیکشن کمیشن سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال سمیت کمیشن کے دیگر اراکین سنیٹر نجمہ حمید٬ بابو سرفراز جتوئی ایڈوکیٹ٬ علی اظہر جدون اور میر افضل مندوخیل نے شرکت کی۔

پارٹی انتخابا ت کے لیے کاغذات نامزدگی پیر کو صبح نو بجے سے شام چار بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔کاغذات کی جانچ پڑتال 18 اکتوبر صبح 9 سے 10 بجے تک ہوگی۔ کاغذات واپس جانچ پڑتال سے پہلے یا بعد 18 اکتوبر ساڑھے 10 تک لیے جا سکتے ہیں۔ صبح 11 بجے جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں انتخابی عمل شروع ہو جائے گا جس کے مکمل ہوتے ہی نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :