عشرہ محرم الحرام کے دوران علمائے کرام اور لوگوں نے مذہبی ہم آہنگی و رواداری برقرار رکھی٬ حاجی ہارون میمن

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:55

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے صدر حاجی ہارون میمن نے کہا ہے کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور لوگوں نے مذہبی ہم آہنگی و رواداری برقرار رکھی جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرکے سب نے اپنا اسلامی اور قومی فریضہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اپنے دفتر میں مختلف تاجر تنظیموں کے عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے پر مختلف مکتبہ فکر کے علماء اور لوگوں نے بھی اپنی ذمہ داری ادا کی جس پر انہیں بھی تاجر برادری خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران سکھر سمیت سندھ بھر میں سیکورٹی کے بہترین انتظامات کرنے پر ڈی جی رینجرز ٬ آئی جی سندھ٬ ڈی آئی جی سکھر٬ ایس ایس پی سکھر سمیت انتظامیہ نے سیکورٹی کے حوالے سے اچھے اقدامات کیے جس کے نتیجے میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا جس پر سیکورٹی ادارے خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

متعلقہ عنوان :