پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام شہری تعاون کریں ۔ ڈپٹی کمشنر سکھر

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:54

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر وحید اصغر بھٹی نے کہا ہے پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام شہری تعاون کریں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ وہ اپنے اطراف کے رہنے والے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں تا کہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہ پینے والی بچے دیگر بچوں کی صحت کے لئے خطرناک ثابت نہ ہو ۔

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس کے کمیٹی روم میں پولیو کے خاتمے کے سلسلے میں متعلقہ افسران سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ جن جکہوں پر پولیو مہم کی نگرانی کا عمل کمزور ہے اس میں بہتری لائی جائے اور تمام یو سی میڈیکل افسران اپنے مائیکرو پلان فوری طور پر جمع کرائیں جب کہ یو سی ایم اوز اور ایریا انچارجز کی نئے سرے سے تربیت کی جائے انہوں نے کہا کہ تمام ٹرانزٹ پوائنٹ بلاخصوص ٹول پلازہ کے دونوں اطراف پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں جائیں اور ہم سب پر یہ مشترکہ فرض عائد ہے کہ ہم گھر گھر جا کر پولیو مہمنکو کامیاب بنائیں تا کہ ہمارا ملک پولیو سے پاک ہو سکے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایا گیا کہ پولیو مہم 24تا27اکتوبر تک سکھر ضلع میں جاری رہے گی اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیو فوکل پرسن ڈاکٹر عبدالحئی کھوسو نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سال 2016 کے دوران ملک میں 15پولیو کیسز جب کہ صوبہ سندھ میں 05پولیو کیسز منظر عام پر آئے ہیں ٬ٹارگٹ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ رواںماہ میں ہمارا ٹارگٹ 02لاکھ 94ہزا بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا ہے جنہیں پولیو مہم کا حصہ بنانے کے لئے 882پولیو ٹیمز مقرر کی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :