ملتان٬ ضلع کونسل کی مخصوص نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی آج سے وصول کئے جائیں گی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:54

ملتان۔13اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء)ضلع کونسل کی 25مخصوص نشستوں پرکاغذات نامزدگی آج 14اکتوبر سے وصول کئے جائیں گے٬ تفصیل کے مطابق کاغذات نامزدگی آج14اکتوبر اور کل15 اکتوبر کو صبح 8بجے سے سہہ پہر4بجے تک ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ ملتان اورریٹرننگ آفیسرضلع کونسل ملتان کے دفتر میں وصول کئے جائیں گے٬ ضلع کونسل ملتا ن کی 25مخصوص نشستوں میں خواتین کی 15٬لیبرکی 3٬اقلیتی 5اوریوتھ وٹیکنوکریٹ کی ایک ایک نشست شامل ہے۔