صوابی ‘ زیدہ پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا کردو بھائیوں کو گرفتار کر لیا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:54

صوابی۔13اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) زیدہ پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا کردو بھائیوں کو گرفتار کر لیا۔ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایک ہفتہ قبل موضع ٹھنڈکوئی میں ایک شخص جہانزیب کو اپنے بیٹھک میں نامعلوم افراد نے تیز دھار آلہ سے ذبح کیا تھا۔ واقع کی ڈی پی او صوابی جاوید اقبال نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل صوابی اظہار شاہ کی سربراہی میں ایس ایچ او زیدہ گوہر خان ٬تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر نمیر خان ٬اے ایس آئی اسلم خان اورہیڈ کانسٹیبل نعیم خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔

(جاری ہے)

جنہوں نے بعدازا تفتیش قاتل محمدیوسف پسران حکم خان اور شریک جرم میں اس کا بھائی ملزم محمد دین عرف تیرے نام ساکنان دیر حال ٹھنڈکوئی کو گرفتار کرکے آلہٰ قتل برآمد کر لیا ٬دوران تفتیش ملزم نے ارتکاب جرم کا اقرار کیا جس پر مقدمہ 302درج ہوکر مزید تفتیش جاری ہے ٬دریں اثناء ڈی ایس پی سرکل ٹوپی اعجاز آبازئی کی زیر نگرانی ایس ایچ او گدون لیاقت شاہ خان ٬ایس ایچ او ٹوپی فواد خان بمع پولیس نفری٬ایلیٹ فورس٬بی ڈی ایس سکواڈ ٬سی ٹی ڈی٬آرآر ایف سکواڈ٬سنیفر ڈاگ سکواڈ٬لیڈی کنسٹیبلز٬ودیگر بھاری نفری نے علاقہ ملک آباد و دیگر آس پاس حساس پہاڑوں بانڈہ جات میں جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپوں کے دوران 35مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :