پشاور٬بجلی بند رہے گی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:54

پشاور۔13اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء)132 کے وی ڈبل سرکٹ شیخ محمدی لائن پر ضروری مرمت اورتنصیب کی وجہ سے پشاورکینٹ,یونیورسٹی ,حیات آباد ,جمرود,لنڈی کوتل گرڈز سے منسلک علاقوں میں اضافی لوڈشیڈنگ کی جائے گی․ 132 کے وی ڈبل سرکٹ شیخ محمدی ٹرانسمشن لائن پر ضروری مرمت اورتنصیب کی وجہ سے 15 اکتوبر صبح 7 بجے سے 17 اکتوبرشام 7 بجے تک(دورانیہ 60 گھنٹی) کے دوران 132 کے وی پشاورکینٹ,یونیورسٹی,حیات آباد,جمرود,لنڈی کوتل,ورسک گرڈ سے منسلک علاقوں میں اضافی لوڈشیڈنگ کی جائے گی․ متاثرہ علاقوں کے صارفین سے درخواست ہے کہ وہ پسکو سے تعاون کریں ․