اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن پشاور کی ہوٹلز‘ پٹرول پمپس ‘ بیکریوں اور کباب فروشوں کے خلاف کارروائی ‘ متعدد گرفتار

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:52

پشاور۔13اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن پشاورسید بادشاہ کی ہوٹلز‘ پٹرول پمپس ‘ بیکریوں اور کباب فروشوں کے خلاف کارروائی ‘ متعدد گرفتار ‘ بھاری جرمانے عائد تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روزاسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن پشاور سیدبادشاہ نے پشاورکے مختلف علاقوں ‘ جی ٹی روڈ ‘ چارسدہ روڈ ‘ کوہاٹ روڈ ‘ سٹی سرکلر اور دیگر علاقوں میں ہوٹلز ‘ بیکریوں اورکباب فروشوں کیخلاف کارروائی کی جبکہ متعدد پٹرول پمپس میں پٹرول کا معیاراور پیمائش چیک اس دوران انہوں نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ متعدد کو بھاری جرمانے بھی کئے اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن سید بادشاہ نے کہاکہ گرانفروشوں اور صفائی کا خیال نہ رکھنے والے دکانداروں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا اورکسی کے ساتھ رعایت نہ برتی جائیگی -

متعلقہ عنوان :