نوشہرہ میں محرم الحرام مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:52

نوشہرہ۔13اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) ملک کے دیگر حصوںکی طرح نوشہرہ میں بھی محرم الحرام مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ سیکورٹی ہائی الرٹ ٬تمام داخلی اور خارجی راستوں کو روکاوٹیں لگا کر بند کردیاگیا۔ پہلی مرتبہ نوشہرہ پولیس کی جانب سے ڈرون کیمرے سے جلوس کی نگرانی ہوتی رہی۔ علم ذوالجناح٬ تعزیہ شبہیہ کے جلوس نوشہرہ کے مختلف امام بارگاہوں سے برآمد ہوئے ۔

عزداروں کی جانب امام عالی مقام کو مرثیوں اور نوحوں کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں محرم الحرام کے حوالے سے ماتمی جلوس ٬ تعزیہ ٬ ذوالجناح کے جلوس نوشہرہ کے امام بارگاہوں امام بارہ گاہ خٹک بلڈنگ اور امام بار گاہ علی مسجد سے برآمد ہوئے۔

(جاری ہے)

جو نوشہرہ کینٹ کے مختلف بازاروں سے ہوتے ہوئے اپنے مقررہ راستوں سے گزرتے ہوئے شوبرا چوک پہنچے جہاں پر عزاداروں نے امام عالی مقام کومرثے اورنوحے پیش کرکے خراج عقید ت پیش کیا۔

شوبرا چوک میں عزاداروں کی جانب سے زنجیر زنی بھی کی گئی۔ اس موقع پر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے۔ جلوس کے راستوں کی ڈرون کیمرے کے زریعے نگرانی کی گئی۔ اور پورے نوشہرہ کینٹ کو سیل کر کرکے سراغ رساں کتوں٬ میٹل ڈی ڈیکٹر٬ واک تھرو گیٹ اور خار دار تار لگا کر محفوظ بنایاگیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ افتخار عالم ٬ ڈی پی او نوشہرہ واحد محمود ٬ ڈی ایس پی کینٹ رشید اقبال جلوس کی نگرانی کرتے ہوئے اور انتظامات کا جائزہ لیا جبکہ اس موقع پر انجمن تاجران نوشہرہ کینٹ کے صدر خالد خان آفریدی بمعہ جملہ کابینہ ٬ انجمن تاجران کے ضلعی آیاز پراچہ٬ پیس کمیٹی نوشہرہ کے عہدیدار بھی موجود تھے۔

جلوس کے راستوں کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے کینٹ انتظامیہ کی جانب سے بھر پور اقدامات کیے گئے تھے۔جلوس کے تمام راستوں پر دودھ شربت کی سبیلیں لگائی گئیں اور نظر ونیاز کا اہتمام بھی کیاگیا۔اس موقع پر محکمہ صحت نوشہرہ٬ سول ڈیفنس٬ قومی رضاکاروں٬ پولیس ٬ ایلیٹ فورس کی بھاری نفر ی موجود تھی۔جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اپنے اختتام تک پہنچا۔

متعلقہ عنوان :