پشاور٬وزیر زراعت سرد ارکرام اللہ کی زیر صدارت محکمانہ اجلاس

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:49

پشاور۔13اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء)خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت سرد ارکرام اللہ خان گنڈا پور کی زیر صدارت ان کے دفتر واقع منسٹرز بلاک سول سیکرٹریٹ پشاور میں ایک محکمانہ اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ زراعت کے پانچوں صوبائی ڈائریکٹر جنرلز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں محکمہ زراعت کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور عوام الناس کی فلاح و بہبود کیلئے اسے مزید موثر بنانے کیلئے مختلف تجاویز سامنے آئیں اور اس سلسلے میں مختلف ممکنات کا جائزہ لیا گیا۔

دریں اثناء خیبر پختونخواصوبائی اسمبلی کے حلقہ40کرک٬چونترہ بانڈہ دائود شاہ کے ایم پی اے گل صاحب خان خٹک نے صوبائی وزیر زراعت سے ان کے دفتر میں ملاقات کر کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔صوبائی وزیر نے شرکائے اجلاس کو تاکید کی کہ تمام محکمانہ کام خالص میرٹ کی بنیاد پر انجام دئیے جائیں۔