آر ڈبلیو ایم سی کے چیئرمین راجہ حنیف اور ایم ڈی عرفان قریشی کی عاشورہ کے دوران مثالی صفائی پر عملہ کو شاباش

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:49

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) آر ڈبلیو ایم سی کے چیئرمین راجہ محمد حنیف اور ایم ڈی عرفان قریشی نے عاشورہ محرم کے دوران مثالی صفائی پر عملہ کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسی طرح عوام کے تعاون سے فرض کی ادائیگی کا سلسلہ جاری رہے تو ہمیں شہر کو ماڈل سٹی بنانے میں کوئی دقت نہیں ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر منیجر آپریشن محمد حسنین کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ عید قربان کی طرح محرم الحرام کے دوران سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے عملہ نے راولپنڈی میں مثالی صفائی کی ۔ریلیف کیمپ 24گھنٹے کھلے رہے اور تمام جلوس کی گزرگاہوں کے علاوہ امام بارگاہوں ٬مساجد اور تمام شہر کی ہیں صفائی کرانے کے بعد چونا لگوایا گیا ۔

(جاری ہے)

ایم ڈی عرفان قریشی اور سینئر منیجر آپریشن محمد حسنین تمام کام کی مانیٹرنگ کرتے رہے اور تمام جلوس ختم ہونے تک شہر میں موجود رہے اور تمام عملے کو الرٹ رکھا گیا نیز انتظامات کرانے پر سید وظائف حسین شاہ بنگش کالونی٬حامد شاہ لیاقت شاہ ٬راجہ اختر بھولا٬گل خان مہمند ٬ مسلم لیگ ن کے کوارڈینیٹرراجہ ظفراقبال نیایم ڈی عرفان قریشی اور سینئر منیجر آپریشن محمد حسنین سمیت دیگر افسران و تمام عملہ صفائی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بہتر انتظامات کیے۔

ایم ڈی عرفان قریشی اور سینئر منیجر آپریشن محمد حسنین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جگہ جگہ کوڑا نہ پھینکیں اور عملہ صفائی سے تعاون کریں تاکہ صفائی کا معیار برقرار رکھا جاسکے۔راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عاشور ہ کیلئے شہر بھر کی گلیوں ٬راستوں٬ ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں اور امام بارگاہوں کے ارد گرد صفائی کے بہترین انتظامات کئے٬کمپنی ورکرز مسلسل صفائی کے عمل میں مصروف ر ہے٬صفائی کے بہترین انتظامات کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں٬ان خیالات کا اظہار بلدیاتی نمائندوں٬عزاداران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ٬انہوں نے چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی راجہ محمد حنیف ایم پی اے اور ایم ڈی عرفان قریشی اور دیگر عملے کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے یوم عاشور پر صفائی کے حوالے سے مثالی کام کیا٬انہوں نے صفائی پلان پر عملدرآمد کے لئے تمام تر توانائیاں صرف کر دیں ٬ جلوسوں کے راستوں اور امام بارگاہوں کے ارد گرد صفائی کے بہترین انتظامات کیے گئے تھے ٬تمام عملہ اور افسران الرٹ رہے٬ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں پر چونا پھینکنے کے ساتھ ساتھ سپرے بھی کیا گیا اور جلوسوں کے گزرنے کے بعد بھی خصوصی طور پر صفائی کی گئی٬ شہر میں صفائی کے حوالے ایمرجنسی ریلیف کیمپ قائم تھے٬جہاں صفائی کے حوالے سے شکایات پر فوری ایکشن لیا گیا٬چیئرمین اور ایم ڈی آر ڈبلیو ایم سی ہمہ وقت مانیٹرنگ کرتے رہے اور خصوصی ہدایات جاری کرتے رہے٬صفائی کا تمام عملہ بھی قابل تعریف ہے٬جنہوں انکی ہدایات پر من و عن عمل کرتے ہوئے اس اہم موقع پر شہر کی صفائی کو یقینی بنایا۔

انہوں نے تمام چیف سینیٹری انسپکٹرز ٬سینیٹری انسپکٹرز اور لاری انسپکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ صفائی کا کام مذید بہتر بنایا جائے٬اور گزشتہ سال کی طرح ڈینگی مکائو مہم کو کامیاب بنانے اور ڈینگی مچھر کی افزائش کی روک تھام کیلئے تمام خالی پلاٹس اور گلی محلوں کی صفائی مذید بہتر کی جائے اور لاری انسپکٹرز کوڑے کو موقع پر باقاعدگی سے اٹھوائیںاس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی٬انہوں نے کہا کہ میں خود سرپرائز وزٹ کروں گااور روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی چیک کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :