صو بائی وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب راجہ اشفاق سرور کا یوم عاشور کے موقع پر محرم کے جلوسوں کے روٹس کا دورہ

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:49

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) صو بائی وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب راجہ اشفاق سرور نے یوم عاشور کے موقع پر محرم کے جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتطامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر کمشنر راولپنڈی ڈویژن عظمت محمود٬ آپی او وصال فخر سلطان راجہ ٬ ڈی سی اوراولپنڈی طلعت محمود گوندل اورسی پی او اسرار عباسی بھی ہمراہ تھے۔

راجہ اشفاق سرور نے فوارہ چوک ٬ راجہ بازار کے مرکزی جلوس کے روٹ کا بھی معائنہ کیا اور سیکیورٹی انتظاما ت کا بغور جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ جلوسوں کے روٹوں کے معائنہ کے دوران مذہبی اور سیاسی رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے جن میں علامہ اظہار بخاری٬ حافظ اقبال رضوی٬ ڈاکٹر جمال ناصر ٬ قاری محمد امین سیالوی٬ ظہور قادری اور حکیم سید محمد سہانپوری شامل ہیں۔

(جاری ہے)

صو بائی وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب راجہ اشفاق سرور نے محرم کے جلوسوں کے روٹوں پر ڈیوٹی پر تعینات انتظامیہ ٬ پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں کو مکمل طورپر چوکس رہنے کی ہدایت کی اور کہاکہ حکومت پنجاب نے محرم کے دوران امن و امان قائم رکھنے کیلئے جامع حکمت کے تحت ہر ممکن اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہر شہری کی قومی ذمہ داری ہے کہ اپنے اردگرد شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھے اور کسی بھی مشتبہ شخص یا حرکت کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ پولیس سٹیشن یا ڈیوٹی پر موجود عملہ کو دیں۔

صو بائی وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب راجہ اشفاق سرور نے کہاکہ ماہ محرم کے دوران بھائی چارے اور باہمی تعاون کی فضا قائم رکھنے میں تمام مکاتب فکر کے علماء نے بھر پور تعاون کیا ہے اور ضابطہ اخلاق پر مکمل عملددرآمد کو یقینی بنایا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اس مذہبی ہم آہنگی کے جذبہ کے ساتھ کام کرکے ملک میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھا جا سکتا ہے اور شرپسند عناصر کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے تاکہ ملک میں امن مستقبل بنیادوں پر قائم رہ سکے ۔

متعلقہ عنوان :