جنید قتل کیس میں نامزد ملزمان ڈی ایس پی میرپور اور ایس ایچ او نواں شہر کو پولیس گرفتار کرنے میں ناکام رہی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:46

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) ایبٹ آباد کے علاقہ نواں شہر میں جنید قتل کیس میں نامزد ملزمان ڈی ایس پی میرپور٬ایس ایچ اوتھانہ نواں شہر ٬ایڈیشنل ایس ایچ اوردو کانسٹیبلان کو پولیس نے تاحال گرفتار نہیں کیا ہے۔مقتول کی والدہ کی رپورٹ پر ڈی ایس پی سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کے خلاف تھانہ نواں شہر میں زیردفعہ302مقدمہ درج ہوا تھا۔

(جاری ہے)

مقتول جنید کے لواحقین نے آئی جی خیبرپختونخوا اورڈی آئی جی ہزارہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مقدمہ میں نامزد ملزمان کو فوری طورپر گرفتار کرکے انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔واضح رہے کہ منشیات فروش جنید پولیس کے تشددسے جاں بحق ہوا تھاجس پر نواں شہر کے رہائشیوں نے احتجاج کیا تھا۔ڈی آئی جی کے حکم پر ڈی ایس پی سمیت پانچ پولیس اہلکاروںپر مقدمہ درج ہوا۔

متعلقہ عنوان :