عاشورہ محرم پر امن و مان کے قیام پر تاجروں کا وزارت داخلہ سے اظہار تشکر

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:46

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) مرکزی انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ کے چیئرمین و مسلم لیگی راہنماء سید شاہد علی شاہ جی نے کہا ہے کہ عاشورہ محرم پر امن و امان کے قیام پر وفاقی وزارت داخلہ خراج تحسین کی مستحق ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کی کاوشیں بھی لائق تحسین ہیں جنھوں نے تمام مکاتب فکر کے علماء کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے مذہبی ہم آہنگی کی شاندار روایت قائم کی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ تاجر برادری قومی سطح پر مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور عاشورہ محرم پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ سی پی او راولپنڈی اسرار احمد عباسی یکم محرم سے ہی سیکورٹی انتظامات کا ازخود جائزہ لیتے رہے اور جلوس کے تما م راستوں کی نگرانی کا عمل بھی جاری رکھا جو کہ قابل ستائش ہے ۔راولپنڈی پولیس اور انتظامیہ کے شاندار انتظامات کی بدولت امن و امان قائم رہا اور کسی قسم کاکوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اور محرم الحرام کے تمام جلو س بخیریت اختتام پذیر ہوئے۔

متعلقہ عنوان :