محکمہ فوڈ کی ٹیموں کے چھاپے ٬ناقص انتظامات پر دکانیں سیل٬آواری ہوٹل سمیت متعدد کوجرمانی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:40

لاہور۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی سربراہی میں علامہ اقبال ٹائون کی ٹیم نے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع پیپسکولیزکمپنی پلانٹ کا دورہ کیا اور خام مال کی سٹوریج درست کرنے٬ فلور کی مرمت کرانے٬ تمام حلال خام مال کے ثبوت مہیا کرنے اور ضائع شدہ فوڈ آئٹمزکا ریکارڈ مہیا کرنے کے احکامات جاری کیئے۔

ویلنیشیا ٹائون کے علاقے میں واقع لاہوری ناشتہ پوائنٹ کو صفائی کے ناقص انتظامات اور و رکرز کے لیئے ہاتھ دھونے کی سہولت نہ ہونے کی بنا پر جرمانہ عائد کیا اور بہتری کے احکامات جاری کیئے۔ گلبرگ ٹائون کی ٹیم نے راجہ مارکیٹ میں واقع الخیر نان شاپ٬ حسینی ہوٹل اور چوہدری ملک اینڈ سموسہ کارنر کوصفائی کے ناقص انتظامات ٬ گندے ٹوٹے فریزرز٬ ورکرز کے حفظان صحت کے اصولوں سے لاعلمی اور کچن میں کھٹرے پانی کی موجودگی کی بنا پر جرمانہ عائد کیا ۔

(جاری ہے)

سمن آباد ٹائون کی ٹیم نے سیون سٹار کنفیکشنری یونٹ کو پہلے دی گئی ہدایات کو پورا نہ کرنے٬ صفائی کے ناقص انتظامات ٬و رکرز کے میڈیکل سرٹیفیکٹس کی عدم موجودگی اورغیر مناسب سٹوریج کی بنا پرسیل کرد یاجبکہ بند روڈ پر واقع فیصل سویٹس کوناقص صفا ئی کی بنا پر جرمانہ عائد کیا ۔ داتا گنج بخش اور شالیمار ٹائون کی ٹیم نے آواری ہوٹل کو زائدالمعیاد خام مال کی موجودگی اور حشرات کے فضلہ کی کچن میں موجودگی کی بنا پر جرمانہ عائد کیا ۔

عزیز بھٹی اور واہگہ ٹائون کی ٹیم نے داروغہ والا کے علاقے میں واقع عاصم قلفی اینڈ جوس کارنر کو گندے ٹوٹے فریزرز میں فوڈ آئٹمزکی سٹوریج٬نیلے کیمیکل ڈرمز کے استعمال اور و رکرز کے میڈیکل سرٹیفیکٹس کی عدم موجودگی کی بنا پرسیل کرد یاجبکہ بسی موڑ پر طوبہ چرغہ ہائوس اینڈ فش کارنر کو حشرات کی بہتات٬ واشنگ ایرا کی صفائی اور و رکرز کے لیئے ہاتھ دھونے کی سہولت نہ ہونے کی بنا پر سیل کر دیا۔

نشتر ٹائون کی ٹیم نے ٹائون شپ کے علاقے میں واقع احمد شفیق پکوان اور صادق اینڈ سنز کو صفائی کے ناقص انتظامات ٬ ورکرز کی حفظان صحت کے اصولوں سے لاعلمی٬ اوپن ڈرینر٬ و رکرز کے میڈیکل سرٹیفیکٹس اورفوڈ لائسنس کی عدم موجودگی کی بنا پر سیل کر دیا۔ راوی ٹائون کی ٹیم نے بھاٹی گیٹ میں واقع نشاط بیکرز کو یونٹ میں واش روم کی موجودگی٬ صفائی کے ناقص انتظامات اور حشرات کی روک تھام کے مناسب انتظامات نہ ہونے کی بنا پر سیل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :