لاہور٬پولیس افسران کے تقرر و تبادلی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:40

لاہور۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمدسکھیرا نے 4پولیس افسران کے تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق٬ میجر (ر) مبشر حسین کو ڈپٹی ڈائریکٹر سیکیورٹی سدرن ریجن٬ ایس پی یو لاہورمیجر (ر) داؤد اسلم کو ڈپٹی ڈائریکٹر سیکیورٹی ناردرن ریجن٬ ایس پی یو لاہورمیجر (ر) غلام صفدر خان کو ڈپٹی ڈائریکٹرسیکیورٹی ٬ سنٹرل ریجن٬ ایس پی یو لاہورجبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر سیکیورٹی سدرن ریجن٬ ایس پی یو لاہور٬شجاعت علی رانا کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔