جھل مگسی میں عاشورہ محرم عقیدت و احترام سے منایا گیا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:36

جھل مگسی۔13اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) جھل مگسی میں عاشورہ محرم عقیدت و احترام سے منایا گیا ضلع بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

دسویں محرم کے موقع پر مرکزی امام بارگاہ حسن علی شاہ جھل مگسی سے گنداواہ میں مرکزی جلوس امام بارگاہ نقویہ اور ضلع کے دیگر علاقوںکوٹڑا نوشہرہ واہی رامن سمیت ضلع جھل مگسی میں ایک درجن سے زائد ماتمی جلوس نکالے گئے ۔جلوس کے شرکاء نے ہاتھوں میں الم اور زیارتیں اٹھا رکھے تھے۔ عزادار نوحہ خوانی سینہ کوبی اور زنجیر زنی کرتے ہوئے مقرر ہ راستوں سے ہوتے ہوئے بخیریت اختتام پذیر ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :