صنعتی شہر حب میں دسویں محرم الحرام یوم عاشور ہ عقیدت واحترام سے منایا گیا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:36

کوئٹہ۔13اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) ملک کے دیگر علاقوں کی طرح بلوچستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر حب میں دسویں محرم الحرام یوم عاشور ہ عقیدت واحترام سے منایا گیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سید ذولفقار علی شاہ ہاشمی اور ڈی پی او لسبیلہ جعفر خان کی ہدایت پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے حب شہر میں یوم عاشورہ کے موقع پر 700سے زائد سیکورٹی اہلکار وں جن میں ایف سی بلوچستان ٬ لیویز فورس ٬ پولیس اور انسداد ہشت گردی فورس اے ٹی ایف کے جوانوں نے امن وامان برقرار رکھنے کے لئے اپنے فرائض سرانجام دیے ۔

(جاری ہے)

سیکورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے نو مجسٹریٹ تعینات کئے گئے تھے جنھیں ہوم ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کی روشنی میں فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات دیے گئے٬جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ممکنہ خدشا ت سے نمٹنے کیلئے ایدھی ٹرسٹ کی ایمبولینسز٬ لیڈااور لوکل گورنمنٹ کی فائر بریگیڈ گاڑیوں طبی عملے کے علاوہ نوجوان اسکائوٹس بم ڈسپوزل اسکواڈ کو الرٹ رکھا گیا ٬ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ٬ڈی پی او لسبیلہ اور اے سی حب نعیم گچکی اے ڈی سی طلحہٰ سلیم عزاداروں کے جلوس کے روٹس کی مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ شام غریباں کے اوقات میں بھی جاری مجالس کی مانیٹرنگ کے لئے دورے کرتے رہے ٬دریں اثناء ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سید ذولفقار علی شاہ ہاشمی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ضلع لسبیلہ میں محرم الحرام یوم عاشورہ کا مرحلہ پہلا عشرہ انتہائی پرامن طریقے سے اختتام پزیر ہواہے جس سے پورے بلوچستان اور پاکستان میں یہ پیغام گیا ہے کہ یہاں پر امن وبھائی چارے کی فضاء اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کی فضاء برقرارہے ڈی سی لسبیلہ نے کہا کہ لسبیلہ امن کی دھرتی ہے اور یہاں کے مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام نے امن وآتشی کا پیغام دیا ہے اور لسبیلہ انتظامیہ ایف سی اور پولیس کی جانب سے محرم الحرام میں سیکورٹی کے بھرپور اور مربوط انتظامات کی وجہ سے یہ کامیابی ممکن ہوئی ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہاں کی مذہبی فضاء انتہائی پرامن اور خوشگوار ہے انھوںنے اس عزم اور یقین کا اظہار کیا کہ محرم الحرام کے باقی ایام بھی ضلع لسبیلہ میں امن و امان بر قرار رکھنے کے لئے پولیس ٬ قانون نافذ کرنے والے ادارے ٬ عوام اور علماء کرام اپنا بھر پور کردار ادا کر تے رہیں

متعلقہ عنوان :