محکمہ مذہبی امور بین العقائد ہم آہنگی کا وضاحتی بیان

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:36

کوئٹہ۔13اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) محکمہ مذہبی امور بین العقائد ہم آہنگی نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں بعض اخباروں اور سوشل میڈیا کی جانب سے اس تاثر کی تردید کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ زکواة کی تقسیم میں بلا جوازتاخیر کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ نے واضح کیا ہے کہ عرصہ تین سال کے بعد چیئر مین ضلع زکواةکمیٹیوں کی نامزدگی اور کمیٹیوں کے ممبران کے انتخاب کے بعد اب پورے صوبہ میں 2880لوکل زکوٰة کمیٹیوں کی تشکیل کی جارہی ہے۔

جس کے فوراً بعد زکوٰة فنڈ اضلاع کو جاری کردیئے جائیں گے تاکہ مستحق افراد اور طلباء کو امداد مہیا کی جاسکے۔ ان تمام مراحل میں محکمہ کی جانب سے کوئی تاخیر نہیں گئی ہے۔ علاوہ ازیں زکوٰة فنڈ کے سالانہ بجٹ کی منظوری کے بعد منتخب ہسپتالوں کو فوری طور پر فنڈ جاری کئے جارہے ہیں تاکہ وہاں مستحق مریض علاج معالجہ کے لئے مدد حاصل کرسکیں۔