عاشورہ محرم کے جلوس کی نگرانی اور حفاظتی اقدامات کی مانیٹرنگ کیلئے حسب روایت آئی جی پولیس کے دفتر میں کنٹرول روم قائم

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:36

کوئٹہ۔13اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) عاشورہ محرم کے جلوس کی نگرانی اور حفاظتی اقدامات کی مانیٹرنگ کے لئے حسب روایت آئی جی پولیس کے دفتر میں کنٹرول روم قائم کیا گیا جس میں سیکیورٹی کیمروں کی مدد سے عاشورہ کے جلوس کی براہ راست نگرانی کی گئی اور روٹ پر موجود سیکیورٹی آفیسران کو ضرورت کے مطابق ہدایات جاری کی جاتی رہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی ٬چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ ٬ آئی جی پولیس احسن محبوب ٬ حکومت بلوچستان کے ترجمان انوار الحق کاکڑ٬ ڈی آئی جی کوئٹہ عبد الرزاق چیمہ اور دیگر متعلقہ حکام جلوس کے آغاز سے اختتام تک کنٹرول روم میں موجود رہے۔ جبکہ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض ٬ آئی جی ایف سی میجر جنرل شیرافگن اور جی اوسیز نے بھی کنٹرول کا دورہ کیا اور جلوس کے روٹ کا براہ راست جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :