عوام نے مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کا مظاہر ہ کرکے ثابت کر دیا کہ بلوچستان مکمل طورپر امن کا گہوارہ بن چکا ہے٬سید آغا نواب شاہ

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:34

کوئٹہ۔13اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان کے اسپیشل اسسٹنٹ برائے بین الصوبائی رابطہ سید آغا نواب شاہ نے محرم الحرام اور خاص طورپر یوم عاشور پر امن وامان کی بحالی کو یقینی بنانے پر پاک فوج ٬فرنٹیئر کور ٬پولیس ٬ لیویزاور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہترین کا کردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام تاجروں اور تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کا مظاہر ہ کرکے یہ ثابت کر دیا کہ بلوچستان مکمل طورپر امن کا گہوار ہ بن چکا ہے ۔

یہ بات انہوںنے جمعرات کو اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ آغا نواب شاہ نے کہا کہ یوم عاشور پر امن وامان کی قیام کیلئے چیف آف جھالاوان وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے قیادت میں قائم حکومت کی کاوشوں اور شہریوں و تاجر برادری کے بھر پور تعاون اور پاک فوج ٬فرنٹیئر کور ٬پولیس اور سیکورٹی فورسز کی شبانہ روز محنت اور جانفشانی سے اپنے فرائض منصبی سر انجام دینے کی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ بلوچستان بھر میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی طرف سے مثبت رپورٹنگ اور انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے جو معاشرے کی تعمیر اور ترقی میں اہم کردارادا کرتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :