ترجمان حکومت بلوچستان انوار الحق کاکڑ کا قومی خواتین فٹبال ٹیم کی کھلاڑی شاہ لائلہ احمد زئی کی ناگہانی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:34

کوئٹہ۔13اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) ترجمان حکومت بلوچستان انوار الحق کاکڑ نے قومی خواتین فٹبال ٹیم کی ممتاز کھلاڑی شاہ لائلہ احمد زئی کی ناگہانی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہ لائلہ احمد زئی نے کم عمری میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی سطح پر پاکستان اور بلوچستان کانام روشن کیا جو کہ بلوچستان کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شاہ لائلہ احمد زئی نے 2009 . 2011اور 2013 میں پاکستان کے بہترین فٹبال کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی پہلی خاتون کھلاڑی ہے جنہوںنے کسی بھی بین الا قوامی مقابلے میں گولز کی ہیٹرک کی ہے اور فیفا کی جانب سے کم ترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ ترجمان حکومت بلوچستان انوار الحق کاکڑ نے شاہ لائلہ احمد زئی کی ناگہانی موت پر گہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان اور سینیٹر روبینہ عرفان سے ہمدردی اور تعزیت کی۔

متعلقہ عنوان :