سبی٬ نامعلوم افراد نے سرکاری ٹیوب ویل کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا٬علاقے کو پانی کی سپلائی معطل

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:34

سبی۔13اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) سبی کے علاقہ تلی میں نامعلوم افراد نے سرکاری ٹیوب ویل کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا٬علاقے کو پانی کی سپلائی معطل ہو کر رہ گئی۔تفصیلات کے مطابق سبی کے علاقہ یونین کونسل تلی میں نامعلوم مسلح افراد نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ٹیوب ویل کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ۔

(جاری ہے)

دھماکے کی شدت اتنی تیز تھی کہ آوازدوردور تک سنائی دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی لیویز فورس اور ایف سی اہلکار موقع پر پہنچ گئے ۔دھماکے سے ٹیوب ویل مکمل طور پر تباہ ہو گیا جس کے باعث یونین کونسل تلی کے بیشتر دیہاتوں کو پانی کی سپلائی معطل ہو گئی۔ تاہم لیویز فورس نے تلی لیویز تھانہ میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :