خضدار پولیس کی کارروائی دس جواری سمیت منشیات فروش بھی گرفتار

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:33

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) خضدار پولیس کی کارروائی دس جواری سمیت منشیات فروش بھی گرفتارکر لئے گئے٬ جب کہ جوئے میں لگی ہوئی رقم اور ملزمان کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل بھی بر آمدکر لی گئی ۔

(جاری ہے)

خضدار پولیس کے مطا بق سنی کے مقام پر ایس ایچ او سٹی عبدالقادر شیخ اور دیگر نے کارروائی کرتے ہوئے دس جواریوں کو گرفتار کرکے جوئے میں لگی رقم اور ملزمان کے قبضے سے ایک عدد مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ ایک اور کارروائی میں پولیس نے کھٹان کے علاقے میں ایک چھاپہ کے دوران ملزم عبدالمجید کے قبضے سے سات سو گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :