کسی نے غیر معیاری اور غیر مستند ادویات فروخت کی تو اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی٬ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان بلوچ

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:33

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء)ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان بلوچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمعہ داد خان مندوخیل نے شہر میں غیر معیاری اور غیر مستند زرعی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد دوکانوں کو سیل اور بعض کو جرمانہ بھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ذراعت شاہ زمان اور ڈپٹی ڈائریکٹر حیوانات ڈاکٹر محمد انور زہری بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر خضدار نے زرعی ادویات فروخت کرنے والوں کوتنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے غیر معیاری اور غیر مستند ادویات فروخت کی تو اس کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔