اسسٹنٹ کمشنر اوباڑو اور محکمہ صحت کا اوباڑو کے مختلف علاقوں میں قائم عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈائون

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:32

اوباڑو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) اسسٹنٹ کمشنر اوباڑو اور محکمہ صحت کا اوباڑو کے مختلف علاقوں میں قائم عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈائون ٬ عطائی ڈاکٹر اپنی کلینک چھوڑ کر فرار پندرہ سے کلنیک اور سات میڈیکل اسٹور سیل ٬اوباڑو میںانسانی جانوں سے کھیلنے والے عطائی ڈاکٹروں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اسسٹنٹ کمشنر اوباڑو ڈاکٹر منصور بلوچ ۔

تفصیلات کے مطابق: اسسٹنٹ کمشنر اوباڑو ڈاکٹر منصور بلوچ کا ADHO اللہ ڈنو دائو پوٹو ٬ڈرگ انسپکٹر بلال احمد اورمیڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹر ممتاز احمد ڈہر کا صحافیوں کا ہمرہ عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈائون شروع کر دیا اس دوران انہوں اوباڑو ٬ رونتی کے مختلف علاقوں میں قائم عطائی ڈاکٹروں کی کلینکوں پر چھاپے اس دوران عطائی ڈاکٹر اپنی کلینکیں چھوڑ کر فرار ہو گئے جس کے بعد محکمہ صحت کی جانب سے قائم عطائی ڈاکٹرز غلام الدین کوری ٬ شبیر احمد ٬ محمد بخش شیخ ٬ اقبال شیخ ٬ اختر ملک ٬ عبد الوھاب ٬ محمد آصف ٬ مقبول ڈہر ٬ عطااللہ چنہ ٬ ایازاحمد ٬ عبد الجبار ملک ٬ وزیر چاچڑ ٬ابو بکر شیخ ٬ شہزادو دوھوندو ٬ محمد شریف ٬ حاکم٬ محمد سلیم ٬ محمد طارق اور محمد اسلم کی کلنیکوں اور غیر قانونی طور پر قائم میڈیکل اسٹورز کو سیل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اوباڑو ڈاکٹر منصور بلوچ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ تحصیل میں عطائی ڈاکٹروں کی بھر مار کی وجہ سے ہیپاٹاٹیس بی ٬ سی میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ عطائی ڈاکٹرز کو انسانی جانوں سے کھیلنے سے کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ تحصیل اوباڑو میں ایک سو سے زائد عطائی ڈاکٹرز موجود ہیں جن کے مختلف خاتمے تک کاروائیاں جاری رہیں گی اگر عطائی ڈاکٹر نے اپنی کلینک بند نہ کی تو انکے خلاف مقدمات قائم کر کے سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔