سول ہسپتال کوئٹہ میں سیکورٹی اہلکار کا پیرا میڈیکل اسٹاف پر مبینہ تشدد

ایمر جنسی اسٹاف اور ڈاکٹروں کا احتجاج٬ ہسپتال کی ایمرجنسی بندکردی٬ ڈپٹی کمشنر نے واقعہ کی تحقیقات کی یقین دہانی کرادی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:26

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) سول ہسپتال کوئٹہ میں سیکورٹی اہلکار کا پیرا میڈیکل اسٹاف پر مبینہ تشدد کے خلاف ایمر جنسی اسٹاف اور ڈاکٹروں کا احتجاج ہسپتال کی ایمرجنسی بندکردی ڈپٹی کمشنر کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات کی یقین دہانی کے بعد عملہ نے ہڑتال ختم کردی تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے سول ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں سیکورٹی اہلکارکی جانب سے پیرامیڈیکل اسٹاف کے اہلکارکوتشدد کانشانہ بنایا جس کے بعد ایمرجنسی وارڈ بند ہونے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مبینہ تشدد کا نشانہ بنے والے پیرا میڈیکل اسٹاف نے الزام لگایا کہ ایمرجنسی گیٹ کے پاس دو مشکوک افراد کو ہٹانے پر سیکورٹی اہلکار نے اس پر تشدد کیاواقعہ کے خلاف ایمرجنسی میں موجود ڈاکٹروں نے بھی اور دیگر اسٹاف نے احتجاجا ً ایمرجنسی کو بند کردیا ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عبدالواحد کاکڑ کی یقین دہانی پر عملہ نے اپنی ہڑتال ختم کردی۔

متعلقہ عنوان :