ہر موقع پر انتظامیہ سے بھرپور تعاون کیا ہے٬ 11 محرم کا احتجاج شہر کے امن کی خاطر م$خر کیا‘ عطا محمد دیشانی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:22

حویلیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) اہلسنت و الجماعت کے صوبائی صدر علامہ عطاء محمد دیشانی نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے ہر موقع پر انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے٬ 11 محرم کا احتجاج بھی شہر اور علاقہ کے امن کی خاطر م$خر کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت انتظامیہ سے بھی توقع رکھتی ہے کہ وہ بھی ہر موقع پر ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی٬ اگر آئندہ یک طرفہ طور پر ہمارے پرچم اتارنے کی کوشش کی گئی تو صرف حویلیاں شہر ہی نہیں بلکہ پورے صوبہ میں احتجاج کیا جائے گا٬ ہمارے جماعت کا دہشت گردی اور انتشار پھیلانے والوں سے کوئی تعلق نہیں٬ ہماری جدوجہد ناموس صحابہؓ کے دفاع کیلئے ہے۔

متعلقہ عنوان :