ڈی ایف سی کا گراں فروشوں اور غیر معیاری اشیاء فروشوں کے خلاف کریک ڈائون٬ بھاری جرمانے عائد کئے گئی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:22

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے گراں فروشوں اور غیر معیاری اشیاء فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے گراں فروشوں پر بھاری جرمانے عائد کئے ہیں۔ پانچ اشیاء کے نمونے ٹیسٹ کیلئے پشاور لیبارٹری کو ارسال کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سید وزیر شاہ نے جمعرات کو بٹگرام بازار کا اچانک دورہ کیا اور مختلف ہوٹلوں٬ سبزی فروشوں٬ جنرل سٹورز٬ بیکریوں٬ قصابوںاور نانبائیوں پر چھاپوں کے دوران سرکاری نرخنامہ کے برعکس اور ناقص اشیاء فروخت کرنے والے 13 دکانداروں کو موقع پر بھاری جرمانہ کر کے ہزاروں روپے قومی خزانے میں جمع کروائے ہیں۔

مختلف اشیاء کے 5 عدد نمونے حاصل کر کے ٹیسٹ کیلئے پشاور لیبارٹری کو ارسال کر دیئے گئے۔ اس موقع پر ڈی ایف سی سید وزیر شاہ نے کہا کہ بٹگرام بازار میں گراں فروشوں اور ناقص اشیاء فروخت کرنے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے٬ ہماری ٹیم معمول کے مطابق بازاروں کے دورے کررہی ہے اور گراں فروشوں کے خلاف کاروائیاں کر رہی ہے٬ اگر عوام کو کسی قسم کی شکایات ہوں تو ڈی ایف سی آفس بٹگرام میں اپنی شکایات درج کرائیں۔ انہوں نے وارننگ جاری کی ہے کہ گراں فروش اور ناقص اشیاء فروخت کرنے والوں کو آئندہ کیلئے جیل کی ہوا کھانی پڑے گی۔

متعلقہ عنوان :