معروف ماہر تعلیم اور سماجی شخصیت سیدہ زہرہ سکندر ایبٹ آباد بورڈ کی بلامقابلہ ممبر منتخب ہوگئیں

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:22

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) معروف ماہر تعلیم اور سماجی شخصیت سیدہ زہرہ سکندر ایبٹ آباد بورڈ کی بلامقابلہ ممبر منتخب ہوگئیں۔ موصوفہ کا بلامقابلہ انتخاب ان کی اعلیٰ تعلیمی خدمات اور قائدانہ صلاحیتوں کا نتیجہ ہے٬ موصوفہ کے انتخاب سے نجی سکولز بالخصوص فی میلز سکولز کو در پیش مسائل کا خاتمہ ہو گا٬ اپنے بلامقابلہ انتخاب پر وہ پن کے صدر و دیگر احباب کی مشکور ہیں٬ اپنے ساتھیوں کے اعتماد پر پورا اتر نے کی بھر پو ر کوشش کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق ہزارہ کی معروف ماہر تعلیم اور ہری پور کی معروف تعلیمی درسگاہ سید اسلامیہ پبلک ہائی سکول اینڈ کالج کی پرنسپل/ایگزیکٹو سیدہ زہرہ سکندر ایبٹ آباد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کی نجی سکولز کی جانب سے ممبر برائے فی میل سکولز منتخب ہو گئی ہیں جس کا گذشتہ روز باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ موصوفہ اپنی بہترین تعلیمی و سماجی خدمات کے باعث ہزارہ بھر میں انتہائی عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہیں۔

موصوفہ ہری پورکی معروف علمی درسگاہ سید اسلامیہ پبلک ہائی سکول اینڈ ہائی کالج کی پرنسپل/ایگزیکٹو بھی اور عرصہ دراز سے تعلیمی خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ موصوفہ نہ صرف تعلیمی میدان میں بلکہ دیگر شعبہ ہائے زندگی میں کام کرنے والی خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے بھی کوشاں رہتی ہے٬ ماضی میں ان کی خدمات کے عوض انہیں ہری پور چیمبر آف کامرس کی ایگزیکٹو باڈی کا بھی بلامقابلہ ممبر منتخب کیا جا چکا ہے۔

موصوفہ کے بلامقابلہ انتخاب پر عوامی و سماجی حلقوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بلامقابلہ انتخاب ان کی بہترین قائدانہ صلاحیتوں اور علمی خدمات کا اعتراف ہے۔ دوسری جانب اپنے انتخاب پر موصوفہ نے پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک (پن) کے صوبائی صدر محمد سلیم خان٬ ناصر تاج٬ خالد نوید٬ راشد سلیم خان٬ شفقت اقبال و دیگر کا شکریہ اد اکرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے تمام ساتھیوں کی جانب سے بلامقابلہ منتخب کرنے پر ان کی شکر گذار ہیں اور ان کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے ایبٹ آباد بورڈ اور نجی سکولز بالخصوص گرلز سکولز کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گی۔

متعلقہ عنوان :