یوم عاشور کے موقع پر ایبٹ آباد میں موبائل سروس معطل رہی٬ ڈرون کیمروں سے جلوس کی نگرانی کی جاتی رہی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:22

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) یوم عاشور کے موقع پر ایبٹ آباد سمیت مختلف اضلاع میں موبائل سروس معطل رہی۔ شہریوں کو ایک دوسرے سے رابطوں میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

(جاری ہے)

یوم عاشورہ کے موقع پر موبائل سروس دن ایک بجے سے شام سات بجے تک بند رہی٬ جلوس کے موقع پر ایبٹ آباد میں پہلی مرتبہ ڈرون کیمروں کے ذریعہ جلوس کی نگرانی کی گئی۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ ایبٹ آباد شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر کنٹینر کھڑے کر کے شہر کو مکمل طور پر سیل کیا گیا تھا۔ یوم عاشور کے موقع پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسیکیو 1122 اور ایمبولینس کی گاڑیاں موجود رہیں۔