لیہ٬قدرتی آفات سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر ریلی کا انعقاد

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:10

لیہ۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء)قدرتی آفات سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر سما جی شعور کی بیداری کیلئے ڈی سی او واجد علی شاہ کی قیا دت میں ٹی ڈی اے چوک سے ریلینکا لی گئی جس میں 1122کے ریسیکیورز٬ سول ڈیفنس رضا کا روںاور غیر سرکا ری تنظیمو ں کے نما ئند وں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ٬ اس موقع پر ریلی میں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر محمد تسلیم ٬ ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر محمدحنیف قادری ٬ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر نثار احمد خان ٬ ڈی ایس پی لیگل طا ہر مسعود ٬ پی آر او عرفان فیض و دیگر بھی موجودتھے ۔