قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے تر بیت کلیدی اہمیت کی حا مل ہے٬ڈی سی اولیہ

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:10

لیہ۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء)قدرتی آفات سے نمٹنے اور کم سے کم نقصانا ت کیلئے مو ثر تر بیت و آگا ہی کلیدی اہمیت کی حا مل ہوتی ہے ٬ سول سوسائٹی اور غیر سرکا ری تنظیمو ں کی خد ما ت کے ذریعے آفات سے نبر دآزما ہو نے کو ممکن بنا یا جا سکتا ہے ٬ یہ با ت ڈی سی او واجد علی شاہ نے عالمی یو م آفات کے موقع پر ریسکیو 1122اسٹیشن پر منعقدہ سیمینار سے خطا ب کر تے ہو ئے کہی ٬ سیمینار سے ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر محمد تسلیم ٬ ڈسٹرکٹ سیفٹی آفیسر عنا ئت بلوچ ٬ ڈسٹرکٹ پر اجیکٹ آفیسر دو آبہ فاؤنڈیشن مظہر اقبال ملک ٬ غلام رسول اصغر ٬ عطا محمد نائچ ٬عارف حسین لو دھی نے بھی خطا ب کیا اور آفات سے بچاؤ کا دن منا نے کی اہمیت ٬ ایمر جنسی میں انسانی جا نوں کے بچاؤ ٬ زلزلہ ٬ سیلا ب ٬ خشک سالی ٬ قحط اور مو سمیا تی تبد یلیو ں سے پیدا شدہ صورتحا ل سے بچاؤ کیلئے حکو متی اداروں اور غیر سرکا ری تنظیمو ں کی خد ما ت کے با رے میں تفصیلی آگا ہ کیا ٬ ڈی سی اونے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ انسانی زندگیو ں کو محفوظ بنا نے کیلئے ڈیزاسٹر ریسک منیجمنٹ کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہو ئے آگا ہی و تربیتی سیشن کا سلسلہ جا ری رکھا جا ئے تا کہ زیا دہ سے زیا دہ شہر یوں کو آفات سے نمٹنے کی تر بیت کے ذریعے نقصانا ت کو کم سے کم کیا جا سکے ٬ انہو ں نے ضلع لیہ میں غیر سرکا ری تنظیمو ں کی مختلف قدرتی آفات کے موقع پر خد ما ت کو سراہا اور دوآبہ فاؤنڈیشن کی شجر کا ری ٬ سپر نیکلر سسٹم کی فراہمی ٬کیچن گا رڈننگ اور سیلا بی صورتحا ل میں بچاؤ کیلئے خد ما ت پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ٬ بعد ازاں ڈی سی اونے نما یا ں کا ر کر دگی پرڈی پی او محمد علی ضیا ء ٬ سول ڈیفنس آفیسر محمد حنیف قادری ٬ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر نثار احمد خان ٬ ڈی ایل او ڈاکٹر محمد طا رق ٬ ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر محمد تسلیم اور ڈسٹرکٹ سیفٹی آفیسر عنا یت بلو چ کو شیلڈدیں ۔