تھانوں میں سائلوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں٬ ڈی پی اووہاڑی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:10

وہاڑی۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا ہے جس کا مقصد مظلوم ٬ بے سہارا افراد کو انصاف ان کے دہلیزپر مہیا کرنا ہے تاکہ سائلین تھانوں کے باربار چکر لگانے اور وقت کا ضیاع بچ سکے ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈی پی او آفس میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ڈی پی او کو اپنے مسائل /شکایات سے آگاہ کیا جنہیں سن کر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی عمر سعید ملک نے ان کے داد رسی کے لئے فور ی طور پر احکامات جاری کئے۔

اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک نے کہا کہ پولیس عوام کی جان و مال کی محافظ ہے اور وہ سائلین کے مسائل /شکایات حل کرنے کے لئے ہر وقت حاضر ہیں۔

(جاری ہے)

سائلین کو چاہیے کہ کہ وہ حقیقت پر مبنی شکایات سامنے لے کر آئیں تاکہ ان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔غلط بیانی اور محض ذاتی مقاصد کے لئے تھانہ پہنچنے والے یقینا دوسروں کے لئے بے جا مشکلات پید ا کرتے ہیں۔

انہوں نے پولیس افسران اور اہلکاروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تھانوں میں آنے وال سائلوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں اور ان کے ساتھ اخلاق سے پیش آیا جائے۔عوام کو انصاف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اس سلسلہ میں کو ئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔بعد ازاں ڈی پی او وہاڑی نے پی اے ٬ ریڈ ر٬ لیگل٬نقشہ نویس اور دیگر برانچز کا وزٹ کیا اورلائسنس برانچ کا دورہ کرتے ہوئے لائسنس بنوانے کے آنے والے امیدواروں کے مسائل دریافت کیے ۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا وزٹ کرتے ہوئے انہوں نے شہر میں نصب کیمرہ جات کی تفصیل ٬آئی ٹی ٹیکنالوجی٬ گاڑیوں کی مانٹیرنگ بذریعہ ٹریکر سسٹم اور ریسکیو15پر آنے والی کالز کا تفصیلی جائزہ لیا۔مزید انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبہ میں مہارت بہت ضروری ہے۔پی آر او آفس کا وزٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا دنیا ایک گلوبل ویلج بن چکی ہے اوراس دور میں میڈیا کی اہمیت پچھلے دور سے دو چند ہو چکی ہے۔ مقننہ٬ عدلیہ اور انتظامیہ کے بعدمملکت کا چوتھا ستون ہے اس لئے میڈیا کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔