پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹی اور کالج فیکلٹی کے لئے وظائف کی تقسیم کو حتمی شکل دے دی

کمیشن کا مقصد صوبہ کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیم و تحقیق کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:04

لاہور۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) پی ایچ ای سی کے چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین نے کہا کہ پی ایچ ای سی جامعات اور کالجز کے اساتذہ کی تعلیمی و تحقیقی استعداد کو بڑھانے کے لئے انہیں فارن فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت پی ایچ ڈی٬ پوسٹ ڈاکٹریٹ اور ماسٹرز سکالرشپ پر بیرون ملک بھیج رہا ہے۔جس کے لئے فنڈنگ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

امیدواران کی درخواستوں کی جانچ پڑتال کے لئے علیحدہ کمیٹیاں قائم کی گئیں ٬جس میں وائس چانسلر حضرات ٬ڈین شعبہ جات اور کمیشن کے افسران شامل تھے۔ڈاکٹر نظام الدین نے کہا کہ یہ پہلی دفعہ ہے کہ ایسے وظائف کے لئے کالج کے اساتذہ کو بھی منتخب کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کے فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت کالج کے منتخب اساتذہ کو وظائف پر ماسٹرزڈگری کے لئے دنیا کی بہترین اعلیٰ تعلیمی درس گاہوں میں بھیجا جارہاہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر نظام نے کالجز اور یونیورسٹیز میں ماہر اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت اعلیٰ تعلیمی اداروں میں4000 سے زائد پی ایچ ڈی درکار ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ پی ایچ ای سی پنجاب میں تحقیق کے کلچر کو فروغ دینے اور اساتذہ کی استعداد جو بہتر بنانے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور اس سلسلہ میں مختلف تربیتی کورس٬ سیمینار٬ورکشاپس اور کانفرنسوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

چیئرپرسن نے مزید کہا کہ درپیش چیلنجز سے نبٹنے کے لئے پی ایچ ای سی اساتذہ کی تعلیمی استعداد ا ور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے معیار اور تحقیق کے فروغ کے لئے کوشاں ہے۔ پنجاب کی سرکاری ہونیورسٹیوں میں نئے بھرتی ہونے والے ۰۰۵ سے زائد اساتذہ کی تربیت حال ہی میں مکمل کی گئی ہے اور مزید ۰۰۷ سو سے زائد اداروں کے سربراہان کی انتظامی اور مالی امور پر تربیت جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :