ڈی سی اولاہورکا جناح گرلز کالج قرطبہ چوک کا دورہ٬ڈومیسائل مو بائل ایکسپریس ٹیم کے کام کا جائزہ لیا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:01

لاہور۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے جناح گرلز کالج قرطبہ چوک کا دورہ کیا۔انہوں نے وہاں پرضلعی انتظامیہ کی ڈومیسائل مو بائل ایکسپریس کی ٹیم کے کام کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی ڈومیسائل ایکسپریس ٹیم روزانہ کی بنیاد پرکالجز میں وزٹ کر رہی ہے اور طالبات کو موقع پر ڈومیسائل بنا کر دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی ڈومیسائل موبائل ایکسپریس ٹیم اب تک18ہزار طا لبات کو ڈومیسائل بنا کر دے چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کے اس منصوبے کو صوبہ بھر میں سراہا گیا ہے اور جلد ہی گرلز کا لجز سے سروس کو پو رے شہر میں شروع کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ طالبات نے ضلعی انتظامیہ کی اس کا وش کو بھر پور سراہا ہے۔ڈی سی او لاہور نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اپنے تمام تر وسائل کو برئوے کار لا تے ہوئے عوام الناس کی خدمت کر رہی ہے۔ڈی سی او لاہور نے ڈومیسائل ایکسپریس ٹیم کے ذریعے بنائے جانے والے ڈومیسائل کو بذات خود طالبات میں تقسیم کیا۔

متعلقہ عنوان :