پی ٹی سی ایل کو نو ماہ کے دوران 88 ارب 80کروڑ روپے خالص آمدن ہوئی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:01

پی ٹی سی ایل کو نو ماہ کے دوران 88 ارب 80کروڑ روپے خالص آمدن ہوئی
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء)ملک میں آئی سی ٹی سروسز فراہم کرنے والے سب سے بڑے ادارے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل) کو رواںسال میں 30 ستمبر 2016 ء کو ختم ہونے والے نو ماہ کے دوران خالص آمدنی88 ارب 80کروڑ روپے ہوئی۔پی ٹی سی ایل گروپ کے سال 2016 ء کے نو ماہ کے منافع میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 42% اضافہ ہوا۔

لاگتوں پر مؤثر اقدامات کی وجہ سے گروپ کی آمدنی 88.8 بلین روپے رہی۔ مذکورہ مدّت کے دوران گروپ کے آپریٹنگ اخراجات میں 3% کمی ہوئی جس کے نتیجے میں خالص منافع 3.9 بلین روپے رہا ۔پی ٹی سی ایل کی آمدنی 54.3 بلین روپے رہی ٬ اور ڈی ایس ایل براڈبینڈ کی آمدنی میں اضافہ ہوا۔ مذکورہ مدت کے دوران آپریٹنگ اخراجات گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 6% کم ہوئے۔

(جاری ہے)

کمپنی کا خالص منافع 7.6 بلین روپے ہے۔سال 2016 ء کی تیسری سہ ماہی میں گروپ کی آمدنی میں 2 % کا اضافہ ہوا جس میں خالص آمدنی 876 ملین روپے رہی ٬ جبکہ گزشتہ برس کی اسی مدت میں کمپنی کو 371 ملین روپے کا خسارہ ہوا تھا۔ تیسری سہ ماہی کے دوران کمپنی کی منافع بخشی میں 9% اضافہ ہوا۔پی ٹی سی ایل گروپ پورے پاکستان میں صارفین کے لئے مفید براڈ بینڈ مصنوعات اور وائس ٹیلی فونی سروسز فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔