نواوردس محرم کے جلوسوں اورمجالس کے دوران 1576عزاداروں کوفرسٹ ایڈدی گئی٬61زخمیوںکونشترہسپتال منتقل کیاگیا‘ڈی جی میاں محسن رشید

جمعرات 13 اکتوبر 2016 21:43

ملتان۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122نے ضلع ملتان اور اس کی تحصیلوں میں 9 اور10محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس پر15ایمبولینسز‘10فائروہیکلز‘44ریسکیوپوسٹوں اور 25ریسکیورضاکاروں کے ساتھ کامیاب ایمرجنسی کور مہیا کیا‘ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹرمحمد فرحان خالد ہمراہ ایمرجنسی آفیسر(آپریشن) ڈاکٹرکلیم الله نے ریسکیو1122کی طرف سے لگائے گئے طبی امداد کے کیمپ گھنٹہ گھرچوک‘ سورج میانی چوک‘ دہلی گیٹ چوک‘ حرم گیٹ چوک‘شاہ شمس دربار‘لکڑمنڈی چوک‘ پیراں غائب روڈ اورچوک کمہارانوالہ پروقتاً فوقتاً دورے کیے۔

اس موقع پر ملتان ‘ شجاع آباد‘ جلالپورپیروالہ نے تمام جلوس اور مجالس میں شریک 1576زخمی عزاداروں کوموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اورجبکہ 61شدید زخمی عزاداروں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے نشتر ہسپتال منتقل کیا۔

(جاری ہے)

عزاداران کیلئے لگائے گئے ابتدائی طبی امدادی کیمپ گھنٹہ گھر چوک پرایمرجنسی آفیسرڈاکٹرخالد محمود‘ حرم گیٹ چوک پرانجینئراحمد کمال اور دربار شاہ شمس پر ڈاکٹرکلیم الله بطور کیمپ انچارج تعینات تھے۔

مہیاکیے جانے والے تمام ایمرجنسی کور کو مظفرآباد‘شیرشاہ کے علاقے میں اسٹیشن انچارج عثمان رفیق ممتاز آباد بہاولپوربائی پاس‘ لکڑمنڈی‘ چوک شاہ عباس کے علاقے میں محمد امجد‘ اسی طرح اندرون شہر حرم گیٹ‘ پاک گیٹ‘ بوہڑگیٹ‘ دہلی گیٹ‘ سورج میانی‘ حیدریہ امام بارگاہ گلگشت نعیم عمران ارشاد اور جبکہ چوک کمہارانوالہ‘ پیراں غائب روڈ‘ دربار شاہ شمس اور دولت گیٹ کے علاقے میں حامد محمود نے ابتدائی طبی امداد کے کیمپوں کی کارکردگی کو مانیٹرنگ کے فرائض سرانجام دیئے۔

ریسکیو 1122کی طرف سے بروقت اور منظم ایمرجنسی کور مہیا کیے جانے اور بہترین کارکردگی پر ڈائریکٹرجنرل ریسکیو 1122 میاں محسن رشید اور ڈی سی او ملتان نادر چٹھہ نے ریسکیورز کی تعریف کی اوران کی اچھی کارکردگی پر شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :