سپریم کورٹ٬ شاپنگ مال کیس میںنظر ثانی کی درخواست کی سماعت٬ لارجر بنچ کی تشکیل کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوادیا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 21:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) سپریم کورٹ نے کراچی میں واقع میکرو حبیب شاپنگ مال سکینڈل کیس میںنظر ثانی کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے لارجر بنچ کی تشکیل کے لئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوادیا ہے۔ جمعرات کوجسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میںتین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرکراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وکیل سید جمیل احمد نے پیش ہوکرعدالت سے استدعا کی کہ جوجج صاحبان پہلے اس کیس کی سماعت کرچکے ہیں مناسب ہوگاکہ وہی جج صاحبان نظرثانی کیلئے دائردرخواست کی بھی سماعت کریں ٬ جس پر فاضل عدالت نے معاملہ چیف جسٹس کو بھجواتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے کھیل کے میدان کے لئے مختص اربوں روپے کی اراضی میکرو حبیب نامی ایک کمپنی کو شاپنگ مال بنانے کیلئے الاٹ کرنے کا از خود نوٹس لیا تھا ٬ اور مقدمہ کافیصلہ سناتے ہوئے حکم دیاتھاکہ شاپنگ مال کو منہدم کرکے اسے دوبارہ اصل شکل میں واپس لایاجائے٬جس کیخلاف وفاقی حکومت ٬ آرمی ویلفیئر ٹرسٹ اورمیکرو حبیب نے نظر ثانی کی درخواست دائر کر رکھی ہی ۔

متعلقہ عنوان :