کوئٹہ ٬لاپتہ بلوچ اسیران وشہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو2462 دن ہو گئی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 21:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) لاپتہ بلوچ اسیران وشہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو2462 دن ہو گئے اظہار یکجہتی کرنے والوں میں کراچی لیاری سے سیاسی وسماجی کارکن فدا بلوچ‘جانل بلوچ اپنے ساتھیوں سمیت لاپتہ افراد وشہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی اور انہوں نے کہا کہ شخصیت پر ستی ایک ایسی ذہنی اور سماجی بیماری ہے جو نہ صرف فرد کے تاریخ ساز کر دار کو تبا کر دیتی ہے جو وہ اجتماعی عمل کے ایک جز کی حیثیت سے انجام دیتا ہے بلکہ اس کی تخلیقی وتعمیری قدروں اور صلاحیتوں کو زنگ آلود کر دیتی ہے شخصیت پرستی سیاسی ونظریاتی طور پر بہت خطرناک ہے کیونکہ یہ رجحان تنظیموں میں اور تحریکوں میں محنت کش عوام کی تاریخ ساز جدوجہد کو شخصی گروہی مفادات کا شکار کر کے ان کے اندر انتشار پیدا کر کے اور توڑنے کا سبب بن جاتی ہے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائش چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے وفد سے کہا کہ انقلاب پھولوں کا بستہ نہیں بلکہ انقلاب اب ماضی اور مستقبل کے درمیان جدوجہد کا نام ہے بہت سے سیاسی گروہی جماعتیں جانب بلوچ قوم تحریک بلوچستان کانام لیتے ہیں بلوچ عوام ہمدردی وحمایت جیتنے کیلئے بلوچ قوم پر ہونیوالے ظلم وجبر کے خلاف بات کر تے ہیں دوسری جانب لقمان حکیم کی طرح ان میں ہر ایک کے پاس پاکستان کی سلامتی کیلئے کوئی نہ کوئی نسخہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :