سپلائی چوکی پولیس نے نڑیاں میں چھاپہ کے دوران ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد کر کے منشیات فروش گرفتار کر لیا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 21:38

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) سپلائی چوکی پولیس نے نڑیاں میں چھاپہ کے دوران ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد کر کے منشیات فروش گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق سپلائی پولیس چوکی کے انچارج سید اشتیاق شاہ نے مخبر کی اطلاع پر پولیس نفری کے ہمراہ نڑیاں میں چھاپہ کے دوران 1200 گرام ہیروئن برآمد کر کے منشیات فروش جاوید عرف فوجی کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :