ظفر شادم خیل کا غذر میں فوری 1122کا دفتر کھولنے کا مطالبہ

جمعرات 13 اکتوبر 2016 21:33

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء)سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی و سینئر رہنما ء ظفر محمد شادم خیل نے کہا ہے کہ غذر میں 1122کا دفتر تاحال قائم نہ ہونا یہاں کے عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے حالانکہ حکومت کی طرف سے غذر میں 1122 کے دفتر کے قیام کی منظوری کے باوجود تاحال اس پر عمل نہ ہوسکالاکھوں آبادی والے اس ڈسٹرکٹ کو ہر وقت نظرانداز کیا جارہا ہے جبکہ غذر سے آبادی میں چھوٹے ڈسٹرکٹ میں 1122کے دفاتر قائم کئے جارہے ہیں حالانکہ گلگت اور سکردو کے بعد غذر میں 1122کے دفاتر قائم کئے جانا چاہئے تھا مگر تاحال یہاں کے عوام کو یہ سہولت موجود نہیں ہے ایمرجنسی کی صورت میں لوگ صرف ہسپتال میں موجود ایمولنس کی طرف رجوع کرتے ہیں مگر ان کی حالت بھی قابل رحم ہونے کی وجہ سے یہاں کے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ گزشتہ سال دریائے غذر میں ایک درجن کے قریب افراد ڈوب کرہلاک ہوگئے اس کے علاوہ کئی ٹریفک حادثات ہوئے مگر 1122 کا دفتر اور عملہ نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو دریا سے لاشوں کو نکالنے میں سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑا اگر رسکیو 1122کا عملہ ہوتا تو بروقت لاشوں کو دریا سے نکالا اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جاسکتا تھا مگر یہاں ان کے دفتر نہ ہونے کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں چلی جاتی ہے انھوں نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اورڈپٹی کمشنر غذر سے غذر میں فوری طور پر1122کا دفتر کھولنے کا مطالبہ کیا ہے ۔