غذر ٬سکاتھوئی میںبجلی کا اہم منصوبہ بارہ سال گزرنے کے باوجودبھی مکمل نہ ہو سکا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 21:33

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء)غذر میں بجلی کا اہم منصوبہ بارہ سال سے زائد کا عرصہ کا گزرنے کے باوجود پایہ تکمیل کو نہ پہنچ سکاتھوئی کے مقام پر تعمیر ہونے والا پاور پراجیکٹ تعمیر ہونے والے معیاد گزرنے کے باوجود بھی مکمل نہ ہوسکا اس اہم منصوبے کے لئے خریدی گئی مشینری تھوئی پاور پراجیکٹ سے کئی کلومیٹر دور برانداس کے مقام پر کھلے اسمان تلے رکھا گیا ہے جہاں کروڑوں کی یہ مشینری زنگ الود ہورہی ہے اس اہم منصوبے پر دوگناہ رقم خرچ ہونے کے باوجود یہ پاور پراجیکٹ پایہ تکمیل کو نہ پہنچ سکاکروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا تھوئی پاور پراجکیٹ کی تعمیر کا کا م بھی سست رفتاری کا شکار ہے اور یہ منصوبہ مکمل ہونے میں مزید کئی سال لگنے کا امکان ہے تھوئی پاورپراجکٹ کی تعمیر میں کروڑوں روپے کی ایڈونس پیمنٹ کے حوالے سے باقاعدہ انکوری شروع ہوگئی تھی مگر اس انکواری کا بھی کوئی پتہ نہیں چل سکا جبکہ تھوئی پاور پراجکیٹ جو پہلے ہی تاخیر کا شکار ہے اس میں کام میں تیزی لانے کی بجائے نامعلوم وجوہات کی بناپر اس کی تعمیر کاکام سست رفتاری کاشکار ہے جس باعث یہ اہم منصوبہ مزید تاخیر کا شکار ہونے سے ایک طرف حکومت کو نقصان ہورہا ہے تو دوسری طرف عوام کو بجلی کی عدم فراہمی سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اگر اس منصوبے کو بروقت مکمل کیا گیا تو غذر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں بڑی حدتک کمی اسکتی ہے یہاں کے عوام نے اس اہم منصوبے کی سست رفتاری پر کئی بار اعلی حکام کو آگاہ کرنے کے باوجود کام میں تیزی نہیں آسکی ۔