ریسکیو 1122 پنجاب کے تمام شہروں میںعاشورہ کے دوران ہائی الرٹ رہی

29454 عزاداروں کو موقع پرابتدائی طبی امداددی٬399عزاداروںکو ہسپتال منتقل کیا گیا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 21:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) پنجاب ایمرجنسی سروس ) ریسکیو (1122 پنجاب کے تمام شہروں میںعاشورہ کے دوران ہائی الرٹ رہی اور ایمرجنسی میڈیکل کور فراہم کرتے ہوئی29454 عزاداروں کو موقع پرابتدائی طبی امداددی اور399عزاداروںکو ہسپتال منتقل کیا جبکہ پنجاب کے تمام شہروںمیں24گھنٹے ماتمی جلوسوں کو میڈیکل کور فراہم کیا گیا۔

ماتم کے دوران زخمی ہونے والے عزاداروں کے زخموں کو جراثیم کش ادویات سے دھویا گیا اور ان کی مرہم پٹی کی گئی اور گہرے زخموں والے عزاداروں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پنجاب کے تمام اضلاع میں ریسکیورز کی چھٹیاں منسوخ کر کے ان کی اسپیشل ایمرجنسی ڈیوٹیاں لگائی گئیں۔ پنجاب بھر میں 7000 ریسکیورزاور637 ایمرجنسی وہیکلز عاشورہ کے دوران ریسکیوسروس کے لیے مقرر کی گئ۔

(جاری ہے)

اس دوران لاہور میں600 ریسکیورز ٬ 31ایمرجنسی ایمبولینسیز٬15 فائر وہیکلز٬ 05ریسکیو وہیکلز اور06 سپیشل و ہیکلز ذوالجناح ٬علم اور تعزیے کے تمام جلوسوں کے مقرر ہ راستوں پر الرٹ رہیں ۔ اس مقصد کے پیش نظر50موبائل ایمرجنسی ریسکیوپوسٹیں بھی قائم کی گئیںجہاں1662عزاداروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ17 زخمی عزاداروں کو ہسپتال منتقل کیاگیا۔

9-10 محرم کو 55 ریسکیور پر مشتمل خصوصی ڈز ا سٹر ریسپا نس فو رس کسی بھی حا د ثہ سے نمٹنے کے لیے بیک اپ پر ہائی الرٹ رہی۔ ا س کے علا و ہ لاہور میں کئ مقا ما ت پر ایمرجنسی ریسکیو پوسٹیں قائم کی گئ جن میں امام بارگاہ بھیکے وال موڑ٬ سمن آباد٬ نیاز بیگ گائوں٬ علی رضا آباد٬ما ڈل ٹا ئو ن٬ چونگی امر سدھو٬ کوٹھہ پنڈ٬ نشتر ٹائون/آر اے بازار٬ باٹا پور آٹو کی اعوان٬ گامے شاہ٬اڈا شیبل ہنڈو گائوں٬ عزیز پلی٬ لال پل مغلپورہ٬ اسلام پورہ مجلس٬ رنگ محل٬ بھاٹی چوک٬ امامیہ کالونی شاہدرہ اور جعفریہ کالونی قا بل ذکر ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمر جنسی سروس )ریسکیو (1122 میا ں محسن ر شید نے ریسکیورز کو محرم الحرام کے دوران 24 گھنٹے ڈیو ٹی سر انجا م د ینے پرزبر د ست خر ا جِ تحسین پیش کیا او ر کہا کہ ریسکیورز کا عزم انسانی جانیں بچانا اور ایمرجنسیز میں بروقت مدد مہیا کرکے جانی و مالی نقصان کو کم کرنا ہے ۔آپ نے کہا کہ ایمرجنسیوں سے بروقت نبرد آزما ہونے کے لیے تیاری اور بچائو کے اقدامات کو ملحوظ خاطررکھتے ہوئے اِس طرح کے انتظامات کو یقینی بنایا جاتا ہے تاکہ حا د ثا ت کوبروقت ریسپانس کر کے قیمتی جانی و مالی نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :