کوئٹہ٬جے یو آئی خروٹ آبادوپشتون باغ کے زیراہتمام مغربی بائی پاس نزدحاجی کیمپ پیغام امن کانفرنس کا انعقاد

پشتونخوامیپ رہنماء حاجی عبدالجبارکاکڑ کا 40 افرادسمیت جمعیت میں شمولیت کااعلان

جمعرات 13 اکتوبر 2016 21:23

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) جمعیت علماء اسلام خروٹ آبادوپشتون باغ کے زیراہتمام مغربی بائی پاس نزدحاجی کیمپ پیغام امن کانفرنس ہوئی جس سے مرکزی جنرل سیکرٹری وڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری٬مولاناعصمت اللہ٬ملک سکندرخان ایڈوکیٹ٬ مولانا امیرزمان٬ مولاناولی محمدترابی٬مولانامحمدسلیم٬حاجی رحمت اللہ کاکڑ٬حافظ محمدابراہیم لہڑی٬حافظ تاج الدین کاکڑ٬ناصرمسیح٬مولانابشیراحمد٬مفتی عبدالغفورمدنی٬مولاناگل کرم٬عطاء اللہ مومن ودیگرنے خطاب کیااس موقع پر پشتونخوامیپ کے رہنماء حاجی عبدالجبارکاکڑنے 40افرادسمیت جمعیت میں شمولیت کااعلان کیاقبل ازین قائدین کاسرپل کے مقام پروالہانہ استقبال کیاگیااورانہیں سینکڑوں گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کے جلوس میں جلسہ گاہ لایا٬اسٹیج پرسیدعبدالواحدآغا٬حافظ قدرت اللہ لہڑی٬مولاناحبیب اللہ مینگل٬رحیم الدین ایڈوکیٹِ٬حافظ سراج الدین٬حاجی بشیراحمدکاکڑ٬حاجی امیرعثمان اچکزئی٬حاجی محمدخان کبزئی٬اقلیتی رہنماشہزادکندن٬عزیزاللہ پکتوی٬عبدالواسع سحر٬عزیزاحمدسارنگزئی٬حضرت علی احرار سمیت دیگرسینئررہنماموجودتھے٬مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ ہمارے حق میں بہترنہیں نکلالہذاافغانستان انڈیاکودوست بنانے کاتجربہ نہ کریں بلکہ خطے میں امن کے قیام کے لئے پاکستان سے تعاون کرے انہوں نے کہاکہ جمعیت بلوچستان میں امن کے قیام اورگوادرسمیت تمام پروجیکٹس میں قوم پرستوں کوساتھ لیکرچلنے کے لئے تیارہے بلوچستان کے تمام اقوام اوروعوام کی ترقی وخوشحالی کے لئے سیاسی سفروں میں قوم پرستوں کے ساتھ اتحادسے انکارنہیں کیاجاسکتابلوچستان میں قوم پرست ہمارے نقالی بھی کرلیتے توان کی حکومت کچھ نتائج دے دیتی انہوں نے کہاکہ قومیت اورفرقہ واریت کے نام پرنفرت اورتفریق انسانیت کی وحدت کے لئے زہرقاتل ہیںاسلام ہمیں امن کادرس دیتاہے اورامن ہم سب کامطالبہ کیاعوام ٹیکس دے رہے ہیں جبکہ حکومت پران کی جان ٬مال وآبروکاتحفظ اسلامی وقانونی ذمہ داری ہے موجودہ بلوچستان کی حکومت مری معائدے کے تحت عوام پرمسلط ہے اورکرپشن کایہ عالم ہے کہ عوام پانی کوترس رہے ہیں اور ان کی ٹینکیوں سے پیسے برآمدہورہے ہیں چوری اورکرپشن کے ماہرقوم پرست عوام پرمسلط ہیںپنجاپ دشمنی کے نام پرسیاست کرنے والے نوازشریف کوشیرشاہ سوری کالقب دے رہے ہیں اورڈیورنڈلائن کی کھدائی کاٹھیکہ بھی خودوصول کررہے ہیںپشتون قوم پرست پارٹی نے پشتون ملاعمرکے بجائے امریکی انگریزکی حمایت کی ہم دنیابھرمیں آزادی کے لئے لڑنے والے اسلامی تحریکوں کی حمایت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ اگرصوبے میں امن قائم ہے توپھرسانحہ کوئٹہ اورسانحہ مستونگ کیوں رونماہوئے کیاآج تک ان دوالمناک ساتحات کے قاتل گرفتارہوئے کیاشہداء کے خون کے ساتھ انصاف کیاگیاقیام پاکستان کے بعد1951تک اس ملک کے آرمی چیف اوراہم حکومتی عہدیداران برطانوی انگریزتھے جس کے باعث ملک مختلف اقوام کے نام پرتقسیم ہوکرملک میں بدامنی اورلاقانونیت ہے انہوں نے کہاکہ سی پیک منصوبے کے خلاف سازشیں تیزکردی گئیں مغربی روٹ کے لئے ہرسطح پرآوازاٹھائیں گے بلوچ قوم پرستوں کومغربی روٹ پراعتراض نہیں ہوناچاہیے انہوں نے کہاکہ پشین کے دونوجوانوں کوپولیس نے بے دردی سے تشددکانشانہ بناکرشہیدکردیاگیالیکن قوم پرست حکومت خاموش ہے انہوں نے کہاکہ مردم شماری ضروری ہے حکومت مردم شماری کے لئے ماحول سازگاربنائے قوم پرست پارٹی نے ہزاروں کی تعدادمیں جعلی شناختی کارڈ اورجعلی اندارج کیاہے عوام پرجعلی مینڈیٹ کے حکمران مسلط ہیںانہوں نے کہاکہ جولوگ بلوچستان میں برسرپیکارہیں ہم انہیں امن اورمحبت کاپیغام دیتے ہیں آیئے ہم سب اس صوبے کوامن کاگہوارہ بنادیں٬کرپشن عروج پرہے قومی دولت کودونوں ہاتھوں سے لوٹاجارہاہے اس کرپشن کوہم نے ختم کرناہے جن لوگوں نے قومی دولت کولوٹ کرباہرممالک میں آف شورکمپنیاں بنائی ہیں ان کوہم نے روکناہے لوگ غربت اورافلاس کی زندگی گزارنے پرمجبورہیں اورحکمرانوں نے ٹینکی٬تکیوں اوربستروں کے نیچے کروڑوں روپے چھپارکھے ہیںجمعیت ریاست کی مضبوط سیاسی قوت ہے سیکولرقوتوں کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے قیام امن کے لئے جمعیت نے ملک بھرمیں جلسوں اورکانفرنسوں کاسلسلہ شروع کررکھاہے 16اکتوبرکوخضدارمیں امن کانفرنس ہوگی جس سے قائدجمعیت مولانافضل الرحمن خصوصی خطاب کریں گے جبکہ آئندہ سال پشاورمیں صدسالہ عالمی اجتماع ہوگاانہوں نے کہاکہ پاکستان قومی اتحاد کے سابق سربراہ اور جمعیت علماء اسلام کے سابق سیکر ٹری جنرل وقائدحضرت مولانا مفتی محمود کا آج یوم وصال ہے مولانا مفتی محمود کا 14اکتوبر 1980ء کو کراچی میں ایک علمی مجلس میں اہم اسلامی موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے انتقال ہوا تھا ملک بھر کے مدارس میں مولانا مفتی محمود کے ایصال ثواب کے لیئے قر آن خوانی ہوگی انہوں نے کہاکہ جمعہ کے اجتماعات میں علماء اور خطبا ء مولانا مفتی محمود کو ان کی دینی٬ سیاسی ٬سماجی ٬تدریسی اور ملی خدمات پر انھیں خراج تحسین پیش کریں گے مولانا مفتی محمود کی یادمیں آج 14اکتوبر کومرادن میں عظیم الشان کانفرنس سے مولانا فضل الرحمن اور دیگر راہنماء خطاب کریں گے جبکہ 21اکتوبر کو فیصل آباد میںعظیم الشان مولانا مفتی محمود کانفرنس منعقد ہورہی ہے جس جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن ٬مولانا عبد الغفور حیدری ودیگرخطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :