مسلم لیگ (ن) کے وزراء اپنے گمراہ کن بیانات سے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے‘ اعتزاز احسن

جمعرات 13 اکتوبر 2016 21:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سینٹر چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن) کے وزراء اپنے گمراہ کن بیانات سے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے اور نہ ہی وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو پانامہ لیکس کے احتساب سے بچا سکتے ہیں نواز شریف کو پانامہ لیکس کا حساب دینا ہی پڑے گا ڈنگ ٹپائو پالیسی نہیں چلے گی قوم یہ جاننا چاہتی ہے کہ پیسہ ملک سے باہر کیسے گیا اور کیا اس پیسے کو کوئی ٹیکس بھی دیا گیا ہے یا نہیں پیپلز پارٹی پانامہ لیکس کا حساب نواز شریف سے مانگتی رہے گی ۔

ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر عامر حسن کی رہائش گاہ سمن آباد میں عاشورہ محرم کے موقع پر ’’نیاز حسین‘‘ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر لطیف کھوسہ‘ ثمینہ خالد گھرکی‘ زاہد زوالفقار خان ‘ حافظ زبیر کاردار‘ حافظ اخلاق ‘ افضل بٹ ‘وحید گل ‘ کالم نگار اجمل نیازی اور تمام مکاتب فکر اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے راہنمائوں سمیت ہزاورں افراد نے شرکت کی یہ نیاز صبح سے لیکر رات تک تقسیم کی جاتی رہی۔

(جاری ہے)

چودھری اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے نیک نیتی کے ساتھ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر ٹی او آر بنائے لیکن حکومت بھاگ گئی اور اپوزیشن کو محض کمیٹی کمیٹی کی میٹنگ میں الجھانے میں لگی رہی اب بھی حکومتی وزراء عوام کو اپنے بیانات سے الجھانے کی کوشش کررہے ہیں قوم ان سے ان کے لیڈڑوں کا احتساب چاہتی ہے یہ جتنا مرضی ٹال مٹول سے کام لے لیں لیکن با لا آخر ان کو حساب دینا ہی پڑے گا ۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جیالوں نے بھی بڑی قربانیاں دی ہیں اور اپنی قربانیوں سے جمہوریت کے پودے کو پروان چڑھایا ہے وزیراعظم احتساب سے بھاگ نہیں سکتے انہیں قوم کو جواب دینا ہی پڑے گا ابھی تو صرف ایک جماعت سڑکوں پر آکر ان سے حساب مانگ رہی ہے لیکن جس وقت پیپلز پارٹی سڑکوں پر آگئی تو پھر ان کو بھاگنے کا موقع نہیں ملے گا ۔

متعلقہ عنوان :